لائف سٹائل

ڈپٹی کمشنر لاہور نے سٹیج اداکارہ خوشبو پر 6 ماہ پابندی کی سفارش کردی

Published

on

فحش ڈانس پر سٹیج اداکارہ خوشبو پر پابندی کی تجویز، ڈی سی لاہور نے سٹیج اداکارہ خوشبو پر پابندی لگا نے کی  درخواست محکمہ داخلہ کو بھجوا دی۔

اداکارہ خوشبو پر تماثیل تھیٹر میں’ ساہواں دی خوشبو‘ سٹیج پلے میں فحش ڈانس کرنے پابندی کی درخواست دی گئی۔

ڈی سی کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس سے پہلے بھی جواب طلبی کے لیے دو نوٹسز جاری کیے مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ داخلہ پنجاب سے سفارش کی ہے کہ سٹیج اداکارہ خوشبو پر چھ ماہ کی پابندی لگائی جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version