ٹاپ سٹوریز
دیش بھگت بچوں کے لیے بھارت میں خصوصی مہم کا آغاز، دوران حمل مہابھارت، رامائن سنائی جائے گی
بھارت میں نئے جنم لینے والے بچے محب وطن اور مذہبی ہوں، اس مقصد کے لیے بھارتی کی انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹری سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) سے جڑی ایک تنظیم راشٹریہ سیویکا سمیتی نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جسے ’ گربھ سنسکار‘ کا نام دیا گیا ہے، اس مہم کے تحت حاملہ خواتین کو بھگوت گیتا، رامائن، منتر پڑھنے اور یوگا کی ترغیب دی جائے گی، اس مہم کا آغاز 11 جون سے ہوا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق، یہ پروگرام مبینہ طور پر پورے ملک میں شروع کیا جائے گا اور آر ایس ایس سے وابستہ ڈاکٹر اس کو آگے بڑھائیں گے۔
بھارت کو پانچ زونز میں تقسیم کر کے ہر زون کے لیے 10 ڈاکٹروں کی ٹیم بنائی گئی ہے جو اپنے علاقوں میں کم از کم 20 خواتین کی دیکھ بھال کریں گے ۔ اس پروگرام کی نگرانی کے لیے 8 رکنی ٹیم بنائی گئی ہے جس میں آیورویدک، ہومیوپیتھی، اور ایلوپیتھی ڈاکٹروں کے ساتھ ماہرین امراض بھی شامل ہیں۔
تنظیم کی ایک شاخ سموردھینی نیاس کا کہنا ہے جووالدین حمل کے نو ماہ کے دوران سنسکرت کے منتر پڑھتے ہیں اور مذہبی گرنتھوں کو پڑھتے ہیں، وہ رحم میں بچے کے ذہنی نشوونما پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنسکرت اشلوکوں کے پڑھنے سے رحم میں پلتے بچے تک مثبت لہریں پہنچتی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اقدار اور ثقافت کو رحم میں ہی شامل ہی کیا جائے گا۔
دائیں بازو کی تنظیم کے مطابق، یہ پروگرام حمل کے آغاز سے زچگی تک ‘سائنسی’ نقطہ نظر کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ اگلی نسل کے’دیش بھکت ‘تیار کرے گا۔
ٹرسٹ کے ایک ممبر نے کہا، ‘ہر پیدا ہونے والا بچہ، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اچھی اقدار، اچھے خیالات اور محب وطن ہونا چاہیے۔ ہماری آنے والی نسل اس دنیا میں آئے اور خدمت، اقدار، ثقافت اور خواتین کے احترام کے جذبے کے ساتھ پروان چڑھے۔
انہوں نے کہا کہ خاندانوں کو اس بارے میں رہنمائی ملے گی کہ رحم میں بچے کے ساتھ کیسے بات چیت کی جائے اور بچے کی دیکھ بھال کرنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک اور بڑے ہونے کے لیے صحت مند ماحول دیا جائے۔ حصہ لینے والی خواتین کو ‘نارمل ڈیلیوری’ کے لیے کوشش کرنے کے لیے یوگا بھی سکھایا جائے گا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ رحم میں چار ماہ کے بعد بچہ سننے لگتا ہے۔ والدین بچے کو خاندان کے افراد، ہندوستان، جس ریاست میں وہ رہتے ہیں اور ہندوستان کی عظیم شخصیات کی کہانیاں بتائیں گے، یہ عمل بچوں کے دو سال کی عمر تک جاری رہے گا۔
اس مہم کی آن لائن لانچنگ سے تلنگانہ کی گورنر تملائی سندر راجن نے خطاب کیا، گورنر سندر راجن خود بھی ماہر امراض چشم ہیں۔
ورچوئل لانچ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے سندرراجن نے ‘گربھ سنسکار’ پروگرام ماڈیول تیار کرنے میں سموردھینی نیاس کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ حمل کے تئیں اس ‘سائنسی اور جامع نقطہ نظر’ کے نفاذ سے یقینی طور پر مثبت نتائج برآمد ہوں گے،گاؤں میں، ہم نے حاملہ ماؤں کو رامائن، مہابھارت کے ساتھ ساتھ اچھی کہانیاں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ خاص طور پر تمل ناڈو میں عقیدہ ہے کہ حاملہ خواتین کو رامائن کے سندرکانڈ کا جاپ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران ‘سندرکانڈ’ پڑھنا بچے کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ سندرکانڈ رام چرت مانس کے سات حصوں (جسے کانڈ کہا جاتا ہے) میں سے ایک ہے، جو سیتا کی تلاش میں ہنومان کے لنکا کے سفر کو بیان کرتا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں