پاکستان

دیسی گھی،مکھن اور سگریٹ دوران سفر ساتھ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ سول ایوی ایشن کی کھلی کچہری

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ہوائی اڈوں پر عوامی شکایات کے ازالے لے لیے ای کچہری کا انعقاد کیا،ترجمان سی اے اے کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کی غرض سے ہونے والی کچہریوں کے سلسلے میں یہ 34ویں ای کچہری تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے (ائیروائس مارشل) تیمور اقبال نے ای کچہری کی صدارت کی۔ ڈپٹی ڈی جی سی اے اے ریگولیٹری، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ، ڈائریکٹر ایچ آر ڈائریکٹر ایس،کیو،ایم،ایس ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ، بھی ای کچہری میں ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے کے ہمراہ تھے۔

آن لائن ای کچہری کے دوران تقریباً 44 سوالات/مسائل موصول ہوئے۔ کچہری کے دوران پائلٹ بننے کے لیے عمر کی حد اور اس کے ضوابط سے متعلق سوالات ہوئے۔ اسلام آباد میں پرسنل لائسنسنگ امتحان کا دوبارہ آغاز، سفر کے دوران 32 انچ کے ایل ای ڈی ٹی وی کی درآمدگی اور اور اس پر ٹیکس، بین الاقوامی سفر کے دوران سامان میں دیسی گھی، مکھن اور سگریٹ کے حوالے سے بھی سوالات کئے گئے۔ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کے پاکستان آنے کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ، فیصل آباد ایئرپورٹ رن وے پروجیکٹ کی تکمیل اور آپریشنلائزیشن، ایئرپورٹ آمد اور روانگی کے علاقے میں بیٹری سے چلنے والی وہیل چیئرز کے استعمال سے متعلق پالیسی اور ٹینڈرنگ اور بڑے ہوائی اڈوں پر ملاقات اور معاونت کی سہولت کی خدمات کی بحالی کے حوالے سے بھی سوالات کئے گئے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے لئے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی، سول ایویشن ملازمین اور نئی بھرتیاں، ایئر کرافٹ مینٹیننس لائسنس کے اجراء/مسترد سے متعلق شکایات، لاہور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمریٹس ایئر لائن سے گمشدہ/تاخیر سے پہنچنے والا سامان، فلائی دبئی ایئر لائن کے ذریعے فیصل آباد ایئرپورٹ پر گمشدہ/تاخیر سامان، انڈکشن کے حوالے سے تجاویز اور پالیسی سے متعلق سوال بھی اٹھائے گئے۔ سی اے اے کے سابق ملازمین کی رضاکارانہ بنیادوں پر بطور ٹرینر بھرتی پر پالیسی سے متعلق سوالات اور مشورے، مختلف سی اے اےٹھیکیداروں کے لئے کام کرنے والوں کی تنخواہ اور کم از کم اجرت (حکومتی پالیسی کے مطابق) سے متعلق مسائل بھی ای کچہری کا حصہ بنے۔
ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے موقع پر ہی زیادہ تر سوالات کے جوابات دیئے اور متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شعبہ سے متعلق معاملات کو میرٹ پر جلد از جلد حل کریں۔ عوام نے اپنی شکایات کے حل کے لیے پی سی اے اے کے اقدام کو سراہا۔ ای کچہری کو سی اے اے کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو اسٹریم کیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version