پاکستان

9 مئی کے تمام مقدمات یکجا کرکے تفصیلی تحقیقات کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

Published

on

نو مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور مفصل تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،درخواست چوہدری محمد بلال ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں آئی جی اور صوبے بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم نہ کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،نو مئی واقعات پر صوبے بھر میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر کیسز درج کئے گئے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر نو مئی واقعات کی سازش کا الزام لگایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایک سال کے دوران ہزاروں لوگوں کو نو مئی واقعات کے کیسز میں گرفتار کیا گیا ،ایک سال میں تحقیقات مکمل نہ ہونے سے جوڈیشل سسٹم پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،عدالت تمام کیسز یکجا کرنے اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتوں میں ایک ہی نوعیت کے واقعات کے کیسز کیلئے گائیڈ لائنز اور فریم ورک بنانے کا حکم دے،عدالت ان کیسز میں کریمنل پروسیجر کوڈ سیکشن 526 کے تحت اقدامات اٹھائے،عدالت پروسیجرل ریفارمز کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نو مئی کیسز کے ٹرائل اور تحقیقات میں دائرہ اختیار اور ابہام دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے،عدالت نو مئی کیسز کے ٹرائل روکنے کا حکم دے،عدالت نقص امن کے خطرہ کے نام پر اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version