معاشرہ

ڈی ایچ اے سکیورٹی نے مختلف کارروائیوں میں 3 ملزم گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیئے

Published

on

ڈی ایچ اے سکیورٹی اینڈ ویجلنس نے رواں ماہ کے دوران تین مختلف کارروائیوں میں پارکنگ ایریا سےموٹرسائیکل چوراورگھروں میں نقب زنی کے ارادے سے داخل ہونے والے ملزمان کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی ایچ اے کی سکیورٹی اینڈ ویجلنس ہمہ وقت ڈی ایچ اےکے رہائشیوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے،رواں ماہ کے دوران موٹرسائیکل چوری،گھروں میں نقب زنی سمیت کئی کارروائیوں کو ناکام بنایا.

12اکتوبرکی علی الصبح 4:45پر دوران پیٹرولنگ ڈی ایچ اے فیزون میں گھر کے اندرداخل ہونے والے چورکورنگے ہاتھوں پکڑا، مذکورہ چور نے پیشہ ورڈکیت ہونے کا اعتراف کیا.

14اکتوبر کو ایک اورکارروائی کے دوران نادرامیگاسینٹرفیزون کی پارکنگ میں گشت کے دوران سکیورٹی اینڈ ویجلنس نے موٹرسائیکل چورکو پکڑا، بائیک مالک نے چوری کی اطلاع گشت پرمامورسکیورٹی اینڈ ویجلنس کی موبائل کو دی تھی،جس پرفوری کارروائی عمل میں لائی گئی،اعظم بستی کے رہائشی ملزم کی شناخت عادل ولد یاسین کے نام سے ہوئی، مذکورہ چورموٹر سائیکل چوری کرکے فرارہونے کی کوشش کا مرتکب پایاگیا.

ترجمان ڈی ایچ اے کے مطابق14اکتوبرکو ایک اورکارروائی بنگلے کی دیوارپھلانگنے والے افغان لڑکوں کے خلاف کی گئی،کنٹرول روم میں ڈیوٹی پرمامورآپریٹرنے سی سی ٹی وی میں واقعہ دیکھ کرموبائل موجود جوانوں کو اطلاع دی تھی،ایس اینڈ وی موبائل جائے وقوعہ پرپہنچنے کے بعد افغانیوں نے فرارہونے کی کوشش کی،تاہم انھیں موقع سے پکڑلیاگیا.

تینوں واقعات میں پکڑے گئے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس پولیس کے حوالےکیاگیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version