Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی میں اختلافات گہرے ہوگئے، جنید اکبر کور کمیٹی سے مستعفی

Published

on

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفی دے دیا،پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید اکبر پارٹی قیادت کے حوالے سے کھل کر سامنے آگئے ،جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہیں بنوں گا۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر میری جان بھی قربان لیکن میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو خبردار کرنا چاہتا ہوں،مخصوص لوگ خان صاحب سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے۔ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں۔

جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی خان صاحب کی ہے۔ بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں،ان میں اکثریت وہ لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد غبارے تک بھی نہیں اڑائے۔

جنید اکبر نے کہا کہ میں کارکنان کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ عمران خان تک میری رسائی ہے،میں کورکمیٹی سے استعفے دیتا ہوں۔

جنید اکبر نے کہا کہ ورکرز کے ساتھ مل کر عمران خان اور صوبے میں جن لوگوں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ان کے احتساب کیلئے تحریک شروع کرینگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین