تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی میں اختلافات، مسلم لیگ ن کے بھی تحفظات

Published

on

پیپلزپارٹی کی طررف سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے تجویز کئے گئے ناموں پر پارٹی ارکان اور اتحادیوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کی نامزدگی پر برہم ہیں۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے نواب ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کے نام بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے تجویز کئے گئے ہیں، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی کی نامزدگی پر برہم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی جیالوں کی جگہ نئے شامل ہونے والوں کی نامزدگی  افسوسناک ہو گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ثنا اللہ زہری، سرفراز بگٹی  کی نامزدگی پر ووٹوں کی تقسیم کا خدشہ ہے، مسلم لیگ ن بلوچستان بھی نواب ثنا اللہ زہری سے شدید نالاں ہے،بلوچستان میں ن لیگ کے بیشتر ایم پی ایز کے ثناء اللہ زہری پر تحفظات ہیں۔ثنا اللہ زہری پی پی بلوچستان میں اپنی جگہ بنانے میں تاحال ناکام ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا اللہ زہری کا بطور وزیراعلیٰ  بلوچستان پیپلزپارٹی سے رویہ امتیازی تھا، وزیراعلی بلوچستان کیلئے ن لیگ کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے، سرفراز بگٹی کا جارحانہ طرز سیاست پیپلزپارٹی سے  یکسر مختلف ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان  جارحانہ طرز سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،بلوچستان کو مفاہمت پسند وزیراعلیٰ کی ضرورت ہے،بلوچستان کے مسائل گھمبیر، احتیاط سے چلنے کی ضرورت ہے،آئندہ وزیراعلی بلوچستان  کو حالات کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version