پاکستان

پی ٹی آئی کور کمیٹی میں بانی چیئرمین سے ملاقات کرنے والوں کی لسٹ پر اختلافات

Published

on

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے دوران کور کمیٹی ارکان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ شہباز گل نے بھی قانونی ٹیم اور وکلا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اجلاس میں عمران خان کا پیغام دیا گیا کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے علیمہ خان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میٹنگ میں ایک امیدوار کو ٹکٹ دینے پر مشال یوسفزئی نے تنقید کی اور کہا کہ میرے سامنے عمران خان نے اس امیدوار کا نام نہیں لیا تھا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے بھی قانونی ٹیم اور وکلا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بانی چئیرمین کی بات ٹھیک سے کور کمیٹی تک نہیں پہنچائی جا رہی۔

کور کمیٹی کے سامنے علیمہ خان کے لئے بانی چئیرمین کا پیغام بھی رکھا گیا، بانی چئیرمین نے پیغام دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لئے علیمہ خان کا کوئی کردار نہیں ہو گا، علیمہ خان پارٹی کے سیاسی اور دیگر معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی، علیمہ خان پارٹی کو ڈائریکرشنز نہیں دیں گی۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے شیر افضل مروت کی جانب سے اڈیالہ جیل سپریٹنڈٹ کو جمع کروائی گئی لسٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا،کور کمیٹی ارکان نے کہا کہ شیر افضل مروت نے اپنی مرضی سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی لسٹ بنائی اور جمع کروا دی، شیر افضل مروت نے خود سے یہ فیصلہ کیسے کر لیا؟ بیرسٹر گوہر کو اس معاملے پر کور کمیٹی کو آگاہ کرنا چاہئیے تھا۔

کور کمیٹی کے تحفظات میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر اپنا نام کیوں دے آئے؟ اب جو نام کور کمیٹی دے گی وہ ملاقات کرے گا، بانی چئیرمین کی بات ٹھیک سے ہم تک نہیں پہنچائی جا رہی، کور کمیٹی کی مشاورت سے لسٹ بنائی جائے اور وہی لوگ صرف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version