Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

ڈیجیٹل مردم شماری، سندھ میں خواجہ سرا کم،کئی اضلاع میں تعداد نصف رہ گئی

Published

on

خواجہ سرا کہاں گئے؟۔ ڈیجٹل مردم شماری کے دوران اندرون سندھ خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یہ ایک حیران کن رجحان ہے۔

سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں پینتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس سال ہونے والی مردم شماری میں خواجہ سراؤں کی تعداد 3 ہزار 871 شمار ہوئی ہے جبکہ 2017 میں یہ تعداد 5 ہزار 954 بتائی گئی تھی۔

کراچی میں 6سال کے دوران  66 خواجہ سراؤں کااضافہ ہوا، اس سال مردم شماری میں کراچی میں 2 ہزار 289 ریکارڈ ہوئی ہے جو 2017 میں 2 ہزار 223 تھی۔

حیدرآباد میں 2017 کی مردم شماری کےمطابق 1277خواجہ سرا تھے، جو 2023کی مردم شماری میں کم ہوکر 570 رہ گئے ہیں۔  لاڑکانہ میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد849 تھی، 2023 کی مردم شماری میں یہ تعداد گھٹ کر310 ہوگئی ہے۔

سکھر میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد433 شمار ہوئی تھی لیکن اب یہ تعداد 280 رہ گئی ہے،شہیدبےنظیرآباد میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد635 تھی،اب 284 ہوگئی، 2017 میں میرپور خاص میں خواجہ سراؤں کی تعداد 517 شمار ہوئی تھی جو حیران کن طور پر گھٹ گئی ہے اور اس سال اس ضلع میں 138 خواجہ سرا شمار ہوئے ہیں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین