لائف سٹائل
ہدایت کار کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤکا ٹریلر جاری
گرین انٹرٹینمنٹ نے آنے والی ڈرامہ سیریل، کابلی پلاؤ، کا ٹریلر جاری کردیا۔ ڈرامہ ایک جوڑے کی منفرد کہانی پر مشتمل ہے جوکچھ مشکل حالات کے باعث ایک دوسرے سے جدا ہوگئے لیکن باہمی احترام اورمحبت ان کے دل میں برقرار رہتی ہے۔سبین فاروق اور محمد احتشام الدین، باربینا اور حاجی مشتاق کے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ نادیہ افغان بطور شمیم اور عبداللہ فرحت اللہ بطور باران افغانی شامل ہیں۔
سیریز کے پروڈیوسر قیصر علی اورعمران رضا ہیں جب کہ اس کی کہانی باصلاحیت رائیٹرظفر معران نے لکھی ہے اور کاشف نثار اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔ پاکستانی ثقافت اور سماجی اقدار کی نمائندگی کرتے ہوئے شو میں دکھایا گیا ہے کہ فیصلے کس طرح انسانی زندگی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
سیریز میں احترام، محبت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا احساس اجاگر کیا گیا ہے، کہانی جیسے جیسے آگے بڑھے گی کرداروں کے باہمی رشتوں میں احترام اورمحبت نمایاں نظر آئیں گے۔ اس ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح افراد بڑے ہوتے ہیں تو اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں اور ان کے کردار اور مزاج پر یہ تبدیلی اثرانداز ہوتی ہے۔
پروڈیوسرقیصر علی نے کہا،”یہ پروجیکٹ میرے لئے ایک نیا تصور لئے ہوئے تھا اور میں نے اس سے انصاف کرنے کی پوری پوری کوشش کی ہے۔ “انہوں نے مزید کہا،”پاکستان بھر مین پروڈکشن کے معیار کوبلند تر کرنا ہمار ا بڑا مقصد ہے اور مجھے لگتا ہے کہ گرین انٹرٹینمنت اپنے شوز کے ذریعے ہمیں یہ سنہری موقع فراہم کررہا ہے۔ کابلی پلاؤنہ صرف اپنی خوبصورت پروڈکشن بلکہ پاورفل اسکرپٹ کے باعث یقینی طور پر ہمارے ناظرین کیلئے نہایت پرلطف سیریز ہوگی
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی