لائف سٹائل
چین کی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی نوجوان اداکار کی کامیابیاں
پاکستانی طالب علم انیس قادر کا چین میں چینی زبان کی تھوڑی بہت سمجھ بو جھ کے ساتھ شروع ہو نے والا سفر فلم اداکار بننے اورایک ثقافتی کمپنی کا ما لک ہونے کے ساتھ جا ری ہے۔
انیس قادر چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں 9 برس سے کیرئیر سنوارنے کی جدوجہد میں ہیں۔
انیس نے بتایا کہ اس دوران ان کی ملاقات حقیقی چین کے ساتھ ہوئی جسے وہ پوری دنیا کو اسکرین کے ذریعے دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی چین بارے میں مثبت رائے تھی، جسے 2013 میں تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے تقویت ملی اور اب وہ مستقبل میں پاک چین دوستی پل تعمیر کرنے کے خواہاں ہیں۔
اکیس سالہ نوجوان انیس قادر 2014 میں شی آن کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے آئے تھے۔اسکول کے ایام میں انیس کو شوقیہ ماڈل بننے کا موقع ملا اور پھر 2018 میں پرفارمنگ آرٹس میں قدم رکھا۔
ان کی نگاہ میں فلمیں ایک ملک کا دریچہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں کے درمیان پل کا درجہ رکھتی ہیں۔ انیس نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ یہاں آنے سے قبل اکثر چینی ایکشن کامیڈی فلمیں دیکھتا تھا جن میں شاؤلن سوکر اور کنگ فو ہسل شامل تھیں ۔اس بارے میں یہ غلط رائے تھی کہ یہاں ہر کوئی کنگ فو ماسٹر ہے۔
انیس نے بتایا کہ بیجنگ، شین ژین اور دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنے اور مختلف کردار ادا کرنے کے بعد انہیں خطاطی سمیت بہت سی روایتی چینی ثقافت کا تجربہ کرنے اور حقیقی چین کا خود مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
اب تک انیس نے 3 فلموں میں کام کیا ہے جو پہلے ہی ریلیز ہوچکی ہیں اور کئی ٹی وی سیریز ریلیز ہونے والی ہیں۔ انیس نے بتایا کہ “مہمان اداکار سے لیکر معاون کردار کے سفر میں ہمیشہ یہ چاہا کہ میں وہ کردار نبھاؤں جو چین کی حقیقی عکاسی کرتے ہو ئے چین پاکستان مخلص دوستی کو بیان کرسکے۔
انیس نے یاد کیا کہ موسم بہار تہوار 2023 میں انہوں نے شی آن میں منعقدہ متنوع ثقافتی سرگرمیوں عکس بندی کی۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں تہوار منایا اور روایتی چینی ملبو سات میں اداکاروں کے ساتھ شوز کا لطف اٹھایا۔ یہ وقت کے ساتھ سفر کی طرح لگ رہا تھا۔
انیس نے 2019 میں شی آن کے شی شیان نیو ایریا میں شانشی پاک چائنہ کلچر ایکسچینج میڈیا کمپنی قائم کی جس میں کرائے کے استثنیٰ اور کم ٹیکس کے ساتھ فلم سازی اور لائیو اسٹریمنگ کی سہولت شامل تھی۔
انیس نے بتایا کہ وہ مستقبل میں گوادر بندرگاہ اور قراقرم ہائی وے کی حقیقی داستان اسکرین پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اس کی مثال کے طور پیش کئے جاسکتے ہیں کیونکہ اس سے دونوں اطراف کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے محنت کشوں کی بے لوث لگن اس کی گواہ ہے۔ یہ دل کو موہ لینے والی داستانیں ریکارڈ کرنے کے قابل ہیں
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں