Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

ہدایت کار کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤکا ٹریلر جاری

Published

on

گرین انٹرٹینمنٹ نے آنے والی ڈرامہ سیریل، کابلی پلاؤ، کا ٹریلر جاری کردیا۔ ڈرامہ ایک جوڑے کی منفرد کہانی پر مشتمل ہے جوکچھ مشکل حالات کے باعث ایک دوسرے سے جدا ہوگئے لیکن باہمی احترام اورمحبت ان کے دل میں برقرار رہتی ہے۔سبین فاروق اور محمد احتشام الدین، باربینا اور حاجی مشتاق کے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ نادیہ افغان بطور شمیم اور عبداللہ فرحت اللہ بطور باران افغانی شامل ہیں۔

سیریز کے پروڈیوسر قیصر علی اورعمران رضا ہیں جب کہ اس کی کہانی باصلاحیت رائیٹرظفر معران نے لکھی ہے اور کاشف نثار اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔ پاکستانی ثقافت اور سماجی اقدار کی نمائندگی کرتے ہوئے شو میں دکھایا گیا ہے کہ فیصلے کس طرح انسانی زندگی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

سیریز میں احترام، محبت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا احساس اجاگر کیا گیا ہے، کہانی جیسے جیسے آگے بڑھے گی کرداروں کے باہمی رشتوں میں احترام اورمحبت  نمایاں نظر آئیں گے۔ اس ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح افراد بڑے ہوتے ہیں تو اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں اور ان کے کردار اور مزاج پر یہ تبدیلی اثرانداز ہوتی ہے۔

پروڈیوسرقیصر علی نے کہا،”یہ پروجیکٹ میرے لئے ایک نیا تصور لئے ہوئے تھا اور میں نے اس سے انصاف کرنے کی پوری پوری کوشش کی ہے۔ “انہوں نے مزید کہا،”پاکستان بھر مین پروڈکشن کے معیار کوبلند تر کرنا ہمار ا بڑا مقصد ہے اور مجھے لگتا ہے کہ گرین انٹرٹینمنت اپنے شوز کے ذریعے ہمیں یہ سنہری موقع فراہم کررہا ہے۔ کابلی پلاؤنہ صرف اپنی خوبصورت پروڈکشن بلکہ پاورفل اسکرپٹ کے باعث یقینی طور پر ہمارے ناظرین کیلئے نہایت پرلطف سیریز ہوگی

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین