پاکستان

حکمران اتحاد میں اختلافات، بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کو اسلام آباد بلا لیا

Published

on

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی آج اسلام آباد طلب کر لیا ۔چیئرمین پیپلز پارٹی کو علی حیدر گیلانی پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پولیٹیکل سپس پر مشاورت کریں گے،پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی ہتک عزت بل کی منظوری اور بجٹ پر تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعت ن لیگ کے ساتھ معاملاتِ کے فارمولے پر غور ہوگا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور علی حیدر گیلانی کی ملاقات میں پنجاب میں کابینہ میں شامل ہونے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version