ٹاپ سٹوریز
پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث غیرملکی صحافی کے ساتھ رؤف حسن کے رابطوں کا انکشاف
سیاسی جماعت کے سینٹرل میڈیا ڈویژن سے ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے، پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائے والے غیرملکی صحافی رائن گرم کے ساتھ رؤف حسن کی واٹس ایپ چیٹ بھی پکڑی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 22جولائی 2024 کو سیاسی جماعت کے سینٹرل میڈیا ڈویژن سے شواہد ملے،سیاسی جماعت کے رہنماؤں کے غیر ملکی شخصیات،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطےہوئے،سیاسی جماعت کے کارکنوں کے موبائل سے غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ رؤف حسن اور انٹرسیپٹ کے صحافی رائن گرم میں واٹس ایپ رابطے ہوئے،رؤف حسن کا رائن گرم سے باقاعدہ رابطہ جنوری 2024 کو ہوا،21 جنوری کو رؤف حسن نے رائن گرم کو ورچوئل کنونشن میں شرکت اور خطاب پر داد دی،رؤف حسن نے رائن گرم کو سیاسی جماعت سے رابطے قائم رکھنے کا کہا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ رؤف حسن،رائن گرم کے درمیان رابطے مختلف امور پر جاری رہے،رائن گرم گزشتہ کچھ عرصے سے سیاسی جماعت کے حق میں متعدد آرٹیکلز لکھ چکا ہے،رائن گرم کے آرٹیکلز کا مقصد پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ رائن گرم نے 9 اگست 2023 کو سائفر کو بنیاد بناکرانٹرسیپٹ پر آرٹیکل لکھا،16اگست 2023 کو سائفر کی بنیاد پر لکھےگئےرائن گرم کے آرٹیکل کے بعد پروپیگنڈا کیا گیاتھا،18دسمبر 2023 کو رائن گرم کا تحریرکردہ ایک اور آرٹیکل منظرعام پر آیا،رائن گرم کےسائفر کوبنیادبناکر لکھےگئےآرٹیکلز میں پاکستان،ریاستی اداروں پر پروپیگنڈا کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 9 فروری کو رائن گرم نے آرٹیکل میں پاک افواج کے الیکشن دھاندلی میں ملوث ہونے کاجھوٹا پروپیگنڈا کیا،رائن گرم نے 11فروری 2024کوآرٹیکل کےذریعے الیکشن نتائج کو متنازعہ بنانےکی کوشش کی،26فروری کورائن گرم نےآرٹیکل کےذریعےامریکی صدر سےپاکستانی حکومت کوتسلیم نہ کرنےکامطالبہ کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 8جون کورائن گرم نےرؤف حسن سےبانی پی ٹی آئی کے 15مئی کولکھےموادکی تصدیق چاہی،رائن گرم نے پوچھا کیا یہ مواد آپ کا تحریر کردہ ہے،ہم آپ کا نام ظاہر نہیں کریں گے؟جواب کیلئے رؤف حسن نے رائن گرم کے ساتھ بذریعہ واٹس ایپ کال پر رابطہ کیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ رائن گرم اورمرتضیٰ حسین نے 27جون کوآرٹیکل لکھ کر عالمی جریدےانٹرسیپٹ پرپھرپروپیگنڈاکیا،رائن گرم کی ورچوئل جلسے میں شرکت ریاست مخالف منظم پروپیگنڈامہم کا واضح ثبوت ہیں،رائن گرم گزشتہ کچھ عرصے سے سیاسی جماعت کے حق میں متعدد آرٹیکلز لکھ چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ رائن گرم کے آرٹیکلز کا مقصد پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنا ہے،سکیورٹی ذرائع
قومی سلامتی متقاضی ہے کہ ان حقائق کی فوری جانچ پڑتال کی جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی