تازہ ترین
افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں پر وفاق اور پنجاب کے در میان تنازع
افسران کی تقرریوں اور تعیناتیوں کے حوالے سے پنجاب اور وفاق کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا، پنجاب حکومت نے اہم افسروں کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کرلی۔
پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر کو بطور آئی جی اسلام آباد جوائننگ سے روک دیا، جبکہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کو بھی روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو جب آئی جی اسلام آباد لگایا گیا تو پنجاب حکومت نے انہیں ریلیو کرنے سے انکار کیا اور وفاق سے درخواست کہ صوبے سے وفاق کے افسران کا تبادلہ کرنا ہے تو پنجاب حکومت کو پہلے اعتماد میں لیا جائے، افسران کی تبدیلی سے اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں کرنا ہوتی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کوپی سی بی میں لے جانا چاہتے ہیں، تاہم پنجاب حکومت نے انہیں پی سی بی میں رپورٹ کرنے سے روک دیا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اہم پراجیکٹ چل رہے ہیں اس لیے سیکرٹری کو فوری تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہنے والے محسن نقوی کی خواہش تھی کہ وہ اپنی ٹیم پنجاب سے وفاق میں لائیں، اس سلسلے میں انہوں نے آئی جی پنجاب عثمان انور کو سیکرٹری داخلہ کے لیے لانے کی کوشش کی جو کارگر ثابت نہ ہوئی کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آئی جی عثمان انور کو عہدے پر برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کے لیے علی ناصر کی سمری بھیجی گئی جو منظور ہوئی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، تاہم، جب کہ اسلام آباد کے آئی جی اکبر ناصر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا لیکن دو ہفتے گزرنے کے باوجود آئی جی اسلام آباد نے چارج نہ لیا، وفاقی دارالحکومت میں قائم مقام آئی جی کا چارج اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری کے پاس ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ افسران کی تقرریوں کے معاملے پر محسن نقوی اور پنجاب حکومت میں فی الحال بات نہیں بن پارہی، پنجاب حکومت نے محسن نقوی سے کہا ہے کہ جو افسران صوبے میں کام کررہے ہیں انہیں یہاں رہنے دیا جائے، اگر محسن نقوی نے اپنی ٹیم بنانی ہے تو باہر سے افسران لائیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اب آئی جی اسلام آباد کے لیے تین نام بھجوائیں گے جن میں سے ایک کو آئی جی لگایا جائے گا جب کہ مزید افسران کی تبدیلی پر عید کے بعد بات چیت کی جائے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور