Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

Published

on

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ اور چھ اپریل 24 کی رات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین