Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن روکا جائے، سنی اتحاد کونسل کی الیکشن کمیشن میں درخواست

Published

on

سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن رکوانے کےلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی 11 سیٹوں پر سینیٹ الیکشن کا اعلان کرے،الیکشن کمیشن چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا الیکشن رکوائے۔

سنی اتحاد کونسل کےسربراہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی، الیکشن کمیشن میں حامد خان نے درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی 11 سیٹوں پر سینیٹ الیکشن کا اعلان کرے،خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے پر سینیٹ کا الیکٹورل کالج نامکمل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا الیکشن رکوائے، الیکشن کمیشن کے پی میں سینیٹ الیکشن رکوانے والے اختیارات اب بھی استعمال کرے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اطلاع ہے 9 اپریل کو سینیٹ کے چئیرمین ڈپٹی چئیرمین کا الیکشن کرایا جارہا ہے،الیکشن کمیشن 9 اپریل سے پہلے کے پی میں سینیٹ الیکشن کرائے یا چئیرمین ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب رکوائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین