تازہ ترین

ڈاکٹرز کی فیس 5 فیصد بڑھ گئی، ہسپتال اخراجات میں بھی 3.3 فیصد اضافہ، سبزیوں اور دالوں کی قیمت میں کمی

Published

on

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گی ہے کہ اپریل کی نسبت مئی میں مہنگائی میں 3.24 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 25.52 فیصد رہی،مئی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 11.76 فیصد اضافہ ہوا، اپریل کی نسبت مئی میں مہنگائی میں 3.24 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمئی میں پیاز87 فیصد،ٹماٹر55 فیصد، مچھلی 30فیصد،تازہ سبزیاں 19فیصدمہنگی ہوئیں،ایک سال میں مشروبات 24فیصد، خشک میوہ 23 فیصد، دال ماش 22 فیصد، چینی 19 فیصد مہنگےہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں خشک دودھ 22 فیصد، مٹھائی 16فیصد، دال مسور 15 فیصد، بیکری 11 فیصد مہنگے ہوئے،ایک سال میں گیس چارجز 318فیصد، بجلی چارجز 59فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل کی نسبت مئی میں آلو 15فیصد،ڈینٹل سروس 15 فیصد،ڈاکٹرفیس 5فیصد،گوشت 4فیصدمہنگےہوئے، ایک ماہ میں ٹرانسپورٹ اوراسپتال سروسزمیں 3.3 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر،پیاز51فیصد،چکن32 فیصد،گندم 22 فیصد،آٹا 20فیصد،تازہ پھل 8فیصدسستےہوئے،ایک ماہ میں تازہ سبزیاں،دال مسور،مصالحے،چاول،ریڈی میڈفوڈ،تیل سرسوں،خشک میوہ،دال مونگ،مچھلی بھی سستی ہوئیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version