پاکستان

یورپ جانے کا سہانا خواب، ترکی میں کشتی حادثے میں کوئٹہ کا خاندان ڈوب کر ہلاک

Published

on

سہانے مستقبل کے خواب سجائے یورپ جانے والا خاندان سمندر میں ڈوب گیا،ترکی میں کشتی حادثے میں پاکستانی خاندان جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ کا علی آغا اہلیہ اور چار بچوں سمیت ترکیہ سے یورپ جا رہا تھا،،کشتی میں درجنوں دیگر افراد بھی سوار تھے۔کشتی ترکیہ کے صوبے چناق قلعہ میں طوفان کے باعث الٹ گئی۔

کوئٹہ کے علی آغا بچوں سمیت ترکیہ سے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے،علی آغا اور ان  کے خاندان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا۔

علی آغا اپنی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت درجنوں افراد کشتی میں سوار تھے۔

فیملی ذرائع کے مطابق علی آغا اور ان کے فیملی کو ترکیہ کے شہر استبول میں سپردخاک کیا گیا ہے، مالی مشکلات کے باعث علی آغا بچوں سمیت ایران منتقل ہوئے۔

فیملی ذرائع نے بتایا کہ تین سال قبل روزگار کے تلاش میں علی آغا ترکیہ چلے گئے تھے۔

ترک حکام کے مطابق 13 دنوں کی مسلسل تلاش کے بعد کشتی حادثہ میں ڈوبنے والے 23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version