ٹاپ سٹوریز

سموگ کی وجہ سے جمعہ 10 نومبر کو پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان

Published

on

پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر ہفتے میں تین روز چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب بھر میں جمعہ کو چھٹی ہوگی،جبکہ 9 نومبر جمعرات کو اقبال ڈے کی چھٹی ہے

پنجاب میں بڑھتی سموگ کی صورتحال پر  نگران کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دیصلہ کیا گیا کہ جمعرات سے اتوار تک تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، تمام اسکولز۔ کالجز بند رہیں گے۔ احکامات کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، وزیرآباد، ننکانہ اورحافظ آباد میں ہوگا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب اور وزیرآباد میں 10نومبر کو تعطیل ہوگی،بھارت فصلیں جلا کر پاکستان کے لیے مسائل پیدا کررہا ہے،فضائی آلودگی کی وجہ سے آنکھوں اور سانس کی تکالیف کا سامنا ہے،کوشش کررہے ہیں کی فضائی آلودگی میں کمی لائی جاسکے،عوام سے گزارش ہے کہ سموگ کے دنوں گھر میں رہیں،اقدامات کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ بیکریاں، فارمیسی اور شادی گھر اس دوران کھلے رہیں گے،احتیاطی تدابیر کے لیے عام عوام اور بچے ماسک ضرور پہنیں،ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کارخانوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائی کی  جارہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version