ٹاپ سٹوریز

وزیراعظم کاکڑ عرب امارات کے دورے پر روانہ، توانائی، پورٹ اینڈ شپنگ سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے

Published

on

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج یواےای کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔

نگران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یواے ای کے صدرشیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔  اقتصادی،سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع کےامورپرتبادلہ خیال ہوگا۔مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید سے ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

 پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version