پاکستان
نگران کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دھمکیاں دیں، ہاتھاپائی نہیں ہوئی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/02/dr-saad-khalid-niaz.jpg)
سندھ کے نگران وزیرصحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے نگران کابینہ کے آخری اجلاس میں وزیراعلیٰ مقبول باقر کے ساتھ تلخ کلامی کی تصدیق کی اور کہا کہ ہاتھاپائی نہیں ہوئی، مقبول باقر نے دھمکیاں دیں ان کے خلاف عدالت جا سکتا ہوں۔
ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے دوران میں نے وزیر اعلی سے یہ کہاکہ نگران حکومت کے دور میں محکمہ صحت ٹھیک کام نہیں کرسکا ، وزیر اعلی میری اس بات پر شدید غصہ ہوگئے ، نگراں وزیر اعلی نے میرے والد کے خلاف بات کی، نازیبا بات کی ، میں نے کہاکہ اس طرح زیب نہیں دیتا تو ، سیخ پا ہوگئے ۔
ڈاکٹر سعد نے کہا کہ میں نے کہاکہ وزیر اعلی صاحب آپ کی والدہ میری ٹیچر تھیں، یہ جج رہے چکے ہیں سب ان کو مائی لارڈ کہتے تھے ، میں نے کہاکہ میں آپ کو اس طرح نہیں کہہ سکتا ۔ وزیر اعلی نے مجھے کہاکہ میں تیرا وہ حشر کروں گا کہ سب دیکھیں گے ، سب کے سامنے وزیر اعلی نے مجھے دھمکی دی ،میں ان کے خلاف عدالت بھی جاسکتا ہوں ۔ ہاتھا پائی نہیں ہوئی ، وزیر اعلی نے تلخ اور دھمکی آمیز جملے بولے ہیں۔
ڈاکٹر سعد نے کہا کہ میں نے کوشش کی محکمہ صحت کو ٹھیک کرنے کی لیکن نہ کر سکا ،ہیلتھ انشورنس اورنظام آٹومیشن ہونے سے محکمہ بہتر طور پر کام کر سکتا ہے،میں اب سول اسپتال میں موجود اپنے وارڈ میں آنے والے مریضوں کی خدمت کروں گا ، وزارت صحت میں آنے والے وزیر کو اب نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور