Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نگران کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دھمکیاں دیں، ہاتھاپائی نہیں ہوئی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز

Published

on

سندھ کے نگران وزیرصحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے نگران کابینہ کے آخری اجلاس میں وزیراعلیٰ مقبول باقر کے ساتھ تلخ کلامی کی تصدیق کی اور کہا کہ ہاتھاپائی نہیں ہوئی، مقبول باقر نے دھمکیاں دیں ان کے خلاف عدالت جا سکتا ہوں۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ  کابینہ اجلاس کے دوران میں نے  وزیر اعلی سے یہ کہاکہ نگران حکومت کے دور میں محکمہ صحت ٹھیک کام نہیں کرسکا ،  وزیر اعلی میری اس بات پر شدید غصہ ہوگئے ، نگراں وزیر اعلی نے میرے والد کے خلاف بات کی، نازیبا بات کی  ،  میں نے کہاکہ اس طرح زیب نہیں دیتا تو ، سیخ پا ہوگئے ۔

ڈاکٹر سعد نے کہا  کہ میں نے کہاکہ وزیر اعلی صاحب آپ کی والدہ میری ٹیچر تھیں،  یہ جج رہے چکے ہیں سب ان کو مائی لارڈ کہتے تھے ، میں نے کہاکہ  میں آپ کو اس طرح  نہیں کہہ سکتا ۔ وزیر اعلی نے مجھے کہاکہ میں تیرا وہ حشر کروں گا کہ سب دیکھیں گے  ، سب کے سامنے وزیر اعلی نے مجھے دھمکی دی ،میں ان کے خلاف عدالت بھی جاسکتا ہوں ۔  ہاتھا پائی نہیں ہوئی ، وزیر اعلی نے تلخ اور دھمکی آمیز جملے بولے ہیں۔

ڈاکٹر سعد نے کہا کہ  میں نے کوشش کی محکمہ صحت کو ٹھیک کرنے کی لیکن نہ کر سکا ،ہیلتھ انشورنس اورنظام  آٹومیشن ہونے سے محکمہ بہتر طور پر کام کر سکتا ہے،میں اب سول اسپتال میں موجود اپنے وارڈ میں آنے والے مریضوں کی خدمت کروں گا ، وزارت صحت میں آنے والے وزیر کو اب نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین