پاکستان

گرد آلود تیز ہوا، لاہور گندی ترین فضا والا دنیا کا دوسرا بڑا شہر

Published

on

لاہور کی فضائیں آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ جانے کے سبب مضرصحت ریکارڈ،دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

مغربی سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گردوغبار کے سبب آج لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ہوا کی کوالٹی جانچنے والے بین الاقوامی ادارے ائیر کوالٹی انڈیکس  کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں  آلودہ،پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 155 تک جاپہنچی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کی فضا میں آلودہ  پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد156 ریکارڈ کی گئی، یوں بغداد آلودہ فضا کے حوالے سے پہلے نمبر پرہے۔

جکارتہ،انڈونیشیا 155 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے جبکہ ہنوئی، چائنا 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300درجے تک آلودگی  انتہائی مضر صحت اور301  سےزائددرجہ ، خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version