پاکستان

ای پاسپورٹ جاری، ہوائی اڈوں پرسیلف امیگریشن کی سہولت مہیا نہ ہوسکی

Published

on

بین الاقوامی معیار کے مطابق ای پاسپورٹ اجرا کے باوجود شہریوں کو متعلقہ سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں۔

  ذرائع کے مطابق ای پاسپورٹ سے مسافرکوامیگریشن کلیئرنس ازخود کرنے کی سہولت فراہم کی جاناتھی،تاہم ابتدائی طورپراسلام آباد سےای پاسپورٹ اجرا کے باوجودائیرپورٹ پرواک تھرو گیٹ سمیت دیگر سسٹم نصب نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق ای پاسپورٹ کے  ذریعے مسافروں کے کوائف کی تصدیق ائرلائن کاونٹرز پربھی کئے جانے کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ای پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک روانگی کے لئے دبئی ائرپورٹ طرزکی سیلف امیگریشن کلیئرنس  دستیاب ہوگی جبکہ ای پاسپورٹ کے ذریعےاداروں کو مطلوب افراد کی شناخت امیگریشن کاونٹرز سے قبل ممکن ہو سکے گی۔

ای پاسپورٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن کاونٹرز پر لمبی قطاروں سےبھی نجات ممکن ہوگی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version