Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آئی ایم ایف قرض پروگرام منظور کرانے کے لیے دوست ملکوں سے قرضے رول اوور کرانے کی کوششیں تیز

Published

on

Efforts to roll over loans from friendly countries to approve the IMF loan program are accelerating

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 6 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے شیڈول میں ویتنام، یوگنڈا اور ڈنمارک سمیت 7 ملکوں کا ایجنڈا شامل ہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان سے متعلق بورڈ اجلاس بلایا جائے گا۔

نئے شیڈول میں ویتنام، یوگنڈا اور ڈنمارک سمیت 7 ملک ایجنڈے کا حصہ ہیں،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان سے متعلق بورڈ اجلاس بلایا جائیگا،حکومت 2 ارب ڈالرکی اضافی ایکسٹرنل فنانسنگ کی شرط جلد پوری کرنے کیلئے پرامید ہے۔

ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب، چین، یواےای سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کیلئے بھی رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔پاکستان کے ذمے سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر، چین 4 ارب ڈالر،یواےای کا 3 ارب ڈالرواجب الادا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،عالمی مالیاتی اداروں، دوطرفہ ممالک اور کمرشل بینکوں سے قرض لینے کی کوششیں جاری ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین