ٹاپ سٹوریز

کے پی میں ن لیگ اور جے یو آئی کا اتحاد نظر آرہا ہے، ہم دوسری جماعتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، پرویز خٹک

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں زیادہ توجہ خیبر پختونخوا پر د ے رہا ہوں،اگلا الیکشن قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے لڑوں گا،پارٹی میں بڑی تعداد میں الیکٹیبلز شامل ہورہے ہیں،اگلے الیکشن میں خیبر پختونخوا میں ن لیگ اور جے یو آئی کا اتحاد نظر آرہا ہے،ہماری دیگر جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

 پرویز خٹک نےپشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے،میں ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کیخلاف نکلا ہوں،پارٹیاں آتی ہیں، وعدے کرتی ہیں لیکن پورے نہیں کرتے،ان لوگوں کو باری باری آزما چکے ہیں،

پرویز خٹک نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے وفاق پالیسی بناتا ہے، یہاں پر مہنگائی ہے، انڈسٹریز نہیں لگ رہیں،ہم قرضوں میں ڈوب گئے ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمارا مجرم کون ہے؟

پرویز خٹک نے کہا کہ اگر یہی لوگ آتے رہے تو ملک 100 سال بعد بھی ترقی نہیں کرسکتا،کسی کے پاس کوئی پالیسی نہیں،پاکستان کی سب سے بڑی بیماری قرضہ ہے، ہم 20،30 سال قرضے لیتے رہے اور حکومتیں مزے کرتی رہیں،قرضوں کی واپسی کا وقت آیا تو مصیبت عوام پر پڑ گئی، قرضہ واپس کرنے کیلئے ہم دوبارہ قرضے لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version