ٹاپ سٹوریز
عام انتخابات کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار، نتائج الیکشن کمیشن تیار کرے گا، کنٹرول نادرا کے پاس ہوگا، ذرائع
الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا، الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کے سرور ہوسٹنگ کی مد میں رینٹ ادائیگی کرے گا،عام انتخابات کے نتائج نئے سافٹ وئیر الیکشن مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج کی تیاری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی لیکن حتمی کنٹرول نادرا کے پاس ہوگا۔الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اپنا سرور ہی موجود نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج نئے سافٹ وئیر الیکشن مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے تیار کئے جائیں گے۔ الیکشن مینجمنٹ سسٹم ڈیجیٹل اور مینوئل طریقوں سے چلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ کر لیا،الیکشن کمیشن نے متختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے تجربہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے،ریٹنرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا،ہر ریٹرننگ افسر کو چار چار ڈیٹا انٹری آپریٹرز دیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ٹریننگ دے دی ہے،ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجیں جا سکیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور