پاکستان

کراچی میں کل سے الیکٹرک بسیں چلیں گی، الیکٹرک بسوں کا پلانٹ لگایا جائے گا، شرجیل میمن

Published

on

سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کل پیر کے روز سے مزید الیکٹرک بسیں کراچی کی سڑکوں پر آ جائیں گی، کراچی میں الیکٹرک بسوں کا پلانٹ لگایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ الیکٹرک بسوں کے نئے چارجرز منگوائے گئے ہیں، کراچی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں،کراچی کیلئے مزیدبسیں آرہی ہیں، کل سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی، کوشش ہوگی پرانی بسوں کی جگہ نئی بسیں شہریوں کیلئے چلائی جائیں، مزید بسیں کل کراچی پورٹ پر پہنچ رہی ہیں، نئی بسیں کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں چلیں گی، کوشش کررہے ہیں کراچی کو نئی بسوں کے ساتھ بھردیں۔

سرجیل میمن نے کہا کہ شاہراہ فیصل کی طرح شہر بھر میں نئے بس اسٹاپ بنائے جائیں گے، صحت کے شعبے میں پورے ملک میں سندھ پہلے نمبر پر ہے، پورے پاکستان سے لوگ علاج کیلئے سندھ آتے ہیں، سندھ حکومت کی کوشش ہے عوام کو سہولت اور ریلیف فراہم کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 15جولائی سے دھابیجی اکنامک زون شروع کیا جارہا ہے، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار اکنامک زون میں سرمایہ کاری کریں گے، دھابیجی اکنامک زون سے سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری ہوگی تو لوگوں کو روزگار ملے گا، ای وی بسوں کا پلانٹ کراچی میں لگنے جارہا ہے، پلانٹ لگانے کیلئے پڑوسی ملک سے بات چل رہی ہے، اس ماہ کے آخر میں بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سکھر اور نواب شاہ میں بھی اکنامک زون قائم کرنے جارہے ہیں، سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری لارہی ہے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 3 بار سندھ حکومت کاذکر کیا گیا، سندھ حکومت انویسٹمنٹ کانفرنس کرنے جارہی ہے جو سیلاب کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version