ٹاپ سٹوریز

بجلی فی یونٹ 5 روپے 40 پیسے مہنگی، دعا کریں اللہ بہتر کرے، ممبر نیپرا

Published

on

مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی،اضافہ سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،

نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا،اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا، اس موقع پر ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ دعا کریں اللہ بہتر کرے۔

صارفین پر 146ارب کا بوجھ پڑے گا،کیپسٹی چارجز کی مد میں 127ارب کا اضافہ شامل ہے۔ ستمبر اکتوبر نومبر میں یہ اضافہ ریکور ہوگا،صارفین پر پانچ روپے 40 پیسے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version