Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فیصل آباد ایئرپورٹ پر آگ بجھانے کی ہنگامی مشق

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر رن وے پر آگ بجھانے کی مشق کی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مشق کا مقصد تمام اداروں کی تیاریوں کی جانچ کرنا تھا جو حقیقی ہنگامی صورتحال میں حصہ لیتے ہیں،مشق سے پہلے ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں ابتدائی بریفنگ ہوئی،تمام متعلقہ سول/انتظامی محکموں بشمول اے ایس ایف، پی اے ایف اور تمام جی ایچ اے نے شرکت کی،

ایدھی ایمبولینس، اور سی اے اے، اور ائرپورٹ کے تمام سیکشنز کے سربراہوں نے بھی شرکت کی،ایئر لائنز، ڈاکٹرز، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس نے بھی مشق میں حصہ لیا۔

فرضی حادثہ کی عکاسی رن وے کمپاؤنڈ میں آگ کے ذریعے کی گئی،فائر بریگیڈ اور سی اے اے کی فائر گاڑیوں نے ایس او پیز کےتحت بروقت اگ پر قابو پایا۔

سی اے اے میڈیکل ٹیم، 1122 ریسکیو سروسز، ای او ڈی ٹیم، اور ایدھی ایمبولینس سروس نے مسافروں کو ریسکیو اور ہسپتال پہنچایا،مشق میں حصہ لینے والے تمام سٹیک ہولڈرز نے تمام مراحل کو طے شدہ قواعد کے تحت کامیابی سے مکمل کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین