Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی شروع کرنے کا فیصلہ، پیپلز بس کے لیے 25 ارب کی خریداری کی جائے گی

Published

on


سندھ حکومت نے ماحول دوست ٹیکسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پیپلز بس سروس کے لیے بھی 500 نئی بسیں خریدی جائیں گی۔

وزیراطلاعات، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال میں عوام کی سہولت کیلئے 500 نئی بسیں خریدنے اور پیپلز بس سروس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عوام کی سہولت کیلئے 25 ارب روپے کی نئی بسیں خریدی جائیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے حیدرآباد میں ہٹڑی سے کھیسانہ موری تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کی ہدایت کی اورکراچی میں پیپلز بس سروس کی تمام بسوں کو روڈ پر لانے کے احکامات دیئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بیک اپ میں کھڑی بسوں کو بھی عوام کی سہولتوں  کیلئے فوری  فعال کیا جائے،15 جون تک مزید 20 بسیں سندھ حکومت کو مل جائیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن،  گرین لائن اور ریڈ لائن بسوں کو آپس میں ملانے کیلئے فوری منصوبہ بندی اور اطلاق کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو سہولتیں دینے کیلئے سندھ حکومت  الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ابتدائی طور پر کراچی میں 200 الیکٹرک ٹیکسی چلائی جائیں گی،50 پنک ٹیکسی خواتین کیلئے مخصوص ہوں گی،الیکٹرک ٹیکسیز کیلئے چارجنگ اینڈ پارکنگ ڈپو بھی بنائے جائیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے  جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کیلئے بسیں چلانے کیلئے منصوبہ بندی  کی ہدایت کی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. lista escape room

    جولائی 5, 2024 at 6:15 شام

    You really make it appear so easy together with your presentation however I find this matter to be
    really something which I think I’d never understand.
    It sort of feels too complex and very extensive for me.
    I’m looking ahead on your subsequent submit, I will try to get the cling of
    it! Lista escape roomów

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین