Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ سیزن: دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا فاتحانہ آغاز، برنلی کو تین صفر سے شکست

Published

on

انگلش پریمیئر لیگ سیزن24-2023 کا آ غاز ہو چکا ہے، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے پہلا میچ جیت کر تین پوائنٹس اپنے نام کر لئے ہیں۔

مانچسٹر سٹی نے ٹرف مور گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں برنلی کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا ،سٹی کی جانب سے میچ کے چوتھے اور 36 ویں منٹ میں سٹار سٹرائیکر ارلینگ ہالینڈ نے گول اسکور کر کے سٹی کو برتری دلا دی،میچ کا تیسرا گول مانچسٹر سٹی کی جانب سے روڈری نے 75 ویں منٹ میں اسکور کیا، اس طرح مانچسٹر سٹی نے مقابلہ اپنے نام کر کے 3 پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔

پریمیئر لیگ میں آج آرسنل  نوٹم فارسٹ سےجبکہ شفیلڈ یونائیٹڈ  اور کرسٹل پیلس ، ویسٹ ہیم اور بورین ماؤتھ ، برائٹن اور لوٹن ٹاؤن،نیو کاسل بمقابلہ آسٹن ویلا اور ایورٹن  فٹبال کلب فلہم ایف  سی سے ٹکرائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین