دنیا
ترکیہ کی صدی کا اردوان، انتخابی مہم کیلئے بنائے گئے نغمے کی دنیا میں دھوم
ترکیہ کے صدر رجب طیب ارودان کی انتخابی مہم کیلئے بنائے گئے نغمے میں ان کو مرد آہن کے طور پر پیش کیا گیا ہے، نغمے میں طیب اردوان کے بچپن، جوانی ، ترکیہ کی ترقی اور دفاعی مضبوطی ، عالمی سربراہوں سے اہم ملاقاتوں اور عوام کی ان سے محبت کے مناظر کی خوبصورت عکس بندی کی گئی ہے۔
ترکیہ کی صدی کا #ایردوان ۔۔۔۔ اس نغمے میں ترکیہ کے مرد آہن رجب طیب ایردوان کے بچپن جوانی ، ترکیہ کی ترقی اور دفاعی مضبوطی ، عالمی سربراہوں سے اہم ملاقاتوں اور عوام کی ان سے محبت کے مناظر کی خوبصورت عکس بندی کی گئی ہے #Erdoğan pic.twitter.com/P6LxRM4bUq
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) May 20, 2023
ترک صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن کے رن آف مرحلے میں ہرانا ناممکن تصور کیا جارہا ہے، ترکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈالے گئے 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد یہ واضح ہو رہا ہے کہ 28 مئی کو ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہوگا، صدراردوان نے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 49.40 فیصد ووٹ لیے، ان کے حریف کمال قلیچ در اولو 44.96 فیصد ووٹ لیے۔ اس الیکشن کا سرپرائز ترک قوم پرست لیڈر سنان اوغان نے دیا جنہیں 5.2 فیصد ووٹ ملے۔