پاکستان

ایتھوپیا ایئرلائنز کی پرواز سال بعد منگل کی صبح پاکستان پہنچے گی،چار وزراء بھی پرواز میں سوار

Published

on

انیس سال بعد ایتھوپین ائیرلائن کی عدیس ابابا سے براہ راست پروازآج الصبح کراچی پہنچے گی،پرواز کی آمد پرائیرپورٹ لاؤنج میں تقریب کا اہتمام کیا جائےگا،پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسرنوبحالی سے تجارت اورسیاحت کو فروغ حاصل ہوگا،پروازپی کے ای ٹی 694کے ذریعے 4اسٹیٹ منسٹربھی پہنچ رہے ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایتھوپین ائیرلائن سے براہ راست پرواز جناح ٹرمینل پراترے گی،سن 2004تک ایتھوپیا اورکراچی کے درمیان براستہ دبئی پروازیں آپریٹ کی جاتی تھیں،عرصہ19سال بعد ماضی کے یہ فضائی رابطے دوبارہ بحال ہورہے ہیں،ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز ای ٹی 694آج منگل کی صبح 05بجکر05منٹ پرجناح ٹرمینل پراترے گی۔

،لگ بھگ دودہائی بعد ایتھوپیا،عدیس ابابا سے پہلی پرواز پیر کی شب پونے دس بجے روانہ ہوئی تھی،پیر کی  سہ پہر کراچی پریس کلب میں ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکرعبداللہ نے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،جس میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں سےسیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا،ایتھوپیا اورقرب جوار کے دیگرممالک میں 2ارب روپے تجارت کے مواقعے موجود ہیں،ایتھوپیا تجارت کے لحاظ سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں پاکستانی کمپنیاں فارما سوٹیکل، سرجیکل سمیت دیگر شعبوں میں تجارت کرسکیں گی۔

اس موقع پراعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب کا کہناتھا کہ پاکستان اورایتھوپیا کے مابین معاشی تعلقات میں مزید استحکام کے لیے ایتھوپین سرکاری ائیرلائن کی کراچی سے ہفتہ وار 4 پروازیں عدیس ابابا کے لئے آپریٹ کی جائینگی، پاکستان جنوبی افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے صدر چوہدری کرامت اللہ کے مطابق پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی بحالی میں ایتھوپیا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کا کلیدی کردارہے،ان کا کہناہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں کے لیے وہ سن 2020میں وزیرہوابازی غلام سرورخان سے ملے،جنھوں نے اس حوالے سے کچھ ہدایت جاری کیں،جس کے بعد منسٹری آف فارن افیئرزاورپاکستانی ہائی کمیشن نے اس پرکام کیا۔

چوہدری کرامت کے مطابق ایتھوپین ائیرلائن کوہوابازی کے شعبے میں امارات ائیرجیسی اہمیت حاصل ہے،جو مختلف ممالک میں آپریٹ کی جاتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ اس فضائی سفر کے ذریعے تجارتی اورسیاحتی لحاظ سے نئے دورکا آغاز ہوگا۔

 

 

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version