ٹاپ سٹوریز
کراچی سے یومیہ 600 غیرقانونی افغان شہریوں کا انخلا جاری، بس اڈوں پر ایڈوانس بکنگ
سہراب گوٹھ سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں سے تارکین وطن کا انخلا جاری ہے،یومیہ بنیادپر8بسوں کے ذریعے 600کے لگ بھگ افغان شہریوں کی روانگی کا عمل براستہ کوئٹہ،چمن،قندھار،غزنی اورکابل تواترسے جاری ہے۔
شہر قائد کے مضافاتی علاقے سہراب گوٹھ،آلاصف اسکوائرکے عقب میں انڈس پلازہ سے منسلک کئی گلیاں افغان تارکین وطن کا مسکن ہیں،جبکہ افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد کوچی کیمپ،نمک منڈی اورمچھرکالونی کے قرب وجوارمیں بھی آباد ہے،جن کے انخلا کا عمل زورشورسے جاری ہے۔
البلال کابل ٹرانسپورٹ کے مینیجرحاجی محمد خان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پربسیں روانہ ہورہی ہیں،تاہم اتوارکوافغانستان روانہ ہونے والے افراد کا رش زیادہ رہا،اتوارکو9کے قریب مسافربسیں روانہ ہوئی تھیں،پیراورمنگل کو 13بسیں روانہ ہوئیں،مجموعی طورپرتین روز کے دوران 22بسیں افغانستان جاچکی ہیں۔
ان بسوں کے ذریعے روانہ ہونے والے افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 1800سے زائد ہے،حاجی محمد خان کے مطابق اگروہ ایڈوانس بکنگ کی بات کریں رواں ہفتے کے لیے بھی ان کے بس اڈے سے بڑی تعداد نے روانگی کے لیے ٹکٹ بک کروالیے ہیں۔
سہراب گوٹھ سے یہ بسیں کوئٹہ،چمن،قندھار،غزنی اورکابل روانہ ہورہی ہیں،سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے اطراف کچھ بس اڈا مالکان افغان شہریوں کوچمن(بلوچستان)تک پہنچارہے ہیں،جہاں سے وہ افغانستان کی ٹرانسپورٹ کے ذریعے آگے کا سفرطے کرتے ہیں۔
روانہ ہونے والے تارکین وطن میں انفرادی تعداد کے علاوہ بہت سارے وہ افراد شامل ہیں،جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روانہ ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ان غیرقانونی تارکین وطن کو 31اکتوبرتک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے،سہراب گوٹھ کےعلاوہ نادرن بائی پاس،سرجانی ٹاون،مچھرکالونی اورہجرت کالونی سے بھی افغان شہریوں کا انخلا جاری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور