ٹاپ سٹوریز

سب جانتے ہیں لانگ مارچ اور دھرنے کس نے کرائے، لیپ ٹاپ نہ دوں تو کیا بچوں کو کلاشنکوف دوں؟ شہباز شریف

Published

on

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف ے کہا ہے کہ پہلی بار 14 اگست 2014 کو ملک میں لانگ مارچ کرایا گیا،لانگ مارچ کس نے کرایا عوام سب جانتے ہیں،یہ لانگ مارچ نوازشریف اورپاکستان کیخلاف کرایا گیا،اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں ہوئیں،چین کے صدر ستمبر 2014 میں پاکستان آرہے تھے اس وقت جان بوجھ کر دھرنا دیا گیا۔

منڈی بہاؤالدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، آپ کا جذبہ میرے اور نواز شریف کیلئے باعث مسرت ہے،آپ نے 2013 کے الیکشن میں نواز شریف کو کامیاب کرایا،نواز شریف کی کامیابی کے بعد ان کیخلاف سازشیں شروع ہوگئیں، قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار 14 اگست 2014 کو ملک میں لانگ مارچ کرایا گیا،لانگ مارچ کس نے کرایا عوام سب جانتے ہیں،یہ لانگ مارچ نوازشریف اورپاکستان کیخلاف کرایا گیا،اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں ہوئیں،چین کے صدر ستمبر 2014 میں پاکستان آرہے تھے اس وقت جان بوجھ کر دھرنا دیا گیا، دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان نہ آئے اس کے بعد دسمبر میں بڑا سانحہ ہوا،اے پی ایس کے بچے شہید ہوئے تب جاکر یہ دھرنا ختم کروایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 7 ماہ کی تاخیر کے بعد 2015 میں چینی صدر تشریف لائے،جو معاہدے 2014 میں ہونے تھے وہ 7 ماہ تاخیر کا شکار ہوئے،چینی سرمایہ کاری کیساتھ سعودی عرب کی مالی امداد پاکستان آئی،نواز شریف نے پاکستانی وسائل سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی دی،2017 میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا،نیازی یہ کہتے ہوئے تھکتا نہیں تھا کہ ہم لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہے ہیں،میں  نے کہا تھا بچوں کو لیپ ٹاپ نہ دوں تو کیا کلاشنکوف دوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب میں دانش اسکول کا آغاز کیا،سب نے دیکھا کہ 9 مئی کو کیا ہوا، نواز شریف نے پاکستانی وسائل سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی دی،ہمارے پاس تیل ہے نہ گیس ہے،ہم نے نوجوانوں کو آئی ٹی کے اسکلز سیکھانے ہیں،آپ لوگ باوقار اور عزت سے روزی کمائیں گے،یہ وہ پروگرام ہیں جو نواز شریف وزیراعظم بن کر کرے گا،زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے،زرعی اجناس بڑھانے کیلئے نواز شریف زرعی پیکج دیں گے،ایک دن آئے گا کہ آپ زرعی اجناس دبئی اور یو اے ای میں ایکسپورٹ کرینگے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک سیاستدان کہتے ہیں اگر حکومت ملی تو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردینگے تو انکو مشورہ ہے کہ اگر انکو موقع ملا تو ذاتی جیلوں کے خاتمے کا بھی اعلان کریں جہاں پر بچوں بچیوں اور لوگوں پر تشدد ہوتا ہے۔ انکو یہ بھی بتادوں کہ نواز شریف کے 2013 سے 2018 کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version