تازہ ترین
پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں ملنے والے شواہد افغانستان میں موجود پناہ گاہوں تک جاتے ہیں، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج میجرجنرل احمد شریف نے بشام میں چینی انجینئروں پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی جبکہ ملک میں دیگر دہشتگردی کے واقعات میں ملنے والے شواہد بھی افغانستان میں موجود پناہ گاہوں تک جاتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے نیوزکانفرنس میں کہا کہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب بھی دہشت گردی سے نبرد آزما ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے اورحالیہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے جبکہ پاکستان طویل عرصے سےافغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے سب سے زیادہ زیادہ مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے پرمکمل عملدرآمد نہ ہوسکا، ملک میں امن قائم کرنااولین ترجیح ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے۔
میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ پانچ لاکھ سےزائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے کےپی اوربلوچستان کا امن خراب کیا جارہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی سرکوبی کےلیےہرحدتک جائیں گے، جنوری 2024 کو مچ ایف سی کیمپ پرحملہ ناکام بنایا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی