تازہ ترین

پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں ملنے والے شواہد افغانستان میں موجود پناہ گاہوں تک جاتے ہیں، ترجمان پاک فوج

Published

on

ترجمان پاک فوج میجرجنرل احمد شریف نے بشام میں چینی انجینئروں پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی جبکہ ملک میں دیگر دہشتگردی کے واقعات میں ملنے والے شواہد بھی افغانستان میں موجود پناہ گاہوں تک جاتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے نیوزکانفرنس میں کہا کہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب بھی دہشت گردی سے نبرد آزما ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے اورحالیہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے جبکہ پاکستان طویل عرصے سےافغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے سب سے زیادہ زیادہ مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے پرمکمل عملدرآمد نہ ہوسکا، ملک میں امن قائم کرنااولین ترجیح ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے۔

میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ پانچ لاکھ سےزائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے کےپی اوربلوچستان کا امن خراب کیا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی سرکوبی کےلیےہرحدتک جائیں گے، جنوری 2024 کو مچ ایف سی کیمپ پرحملہ ناکام بنایا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version