بزنس

نئے مالی سال میں سابق فاٹا کو ایک بار پھر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز

Published

on

وفاقی بجٹ دو ہزار چوبیس پچیس میں سابق فاٹا کیلئے ایک مرتبہ پھر سے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجاویز تیار کر لیں گئیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سابق فاٹا میں کاروبار فیکٹریوں پر انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی چھوٹ دی جائے گی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے،سابق فاٹا کی ڈیویلپمنٹ کیلئے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ برقرا رہے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کاروبار، فیکٹریوں پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی چھوٹ ہو گی،ٹیکس چھوٹ معاشی حالات بہتر نہ ہونے کے باعث دی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکی تجویز دی تھی۔سابق فاٹا کو مزید ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینےکی تجویز تیار کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ سابق فاٹا کی باؤنڈری پر چیک پوسٹ قائم کیے جانے کی بھی تجویز ہے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version