پاکستان
ڈیرہ اللہ یار میں دھماکہ، 4 افراد زخمی، پنجگور سے 2 لاشیں برآمد
بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں کریکر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا قومی شاہراہ پر ہوٹل کے قریب ہوا۔دھماکے میں زخمی چاروں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجگور میں وشبود کےعلاقے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔