پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس، محمود الرشید اور یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Published

on

جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں محمودالرشید اور یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

جناح ہاؤس حملہ اور کلمہ چوک پر کینٹینر چلانے کے مقدمات کی انسداد دھشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج اعجاز احمد بٹر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید کے جوڈیشل ریمانڈ 12 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت میان محمود الرشید کو 29 اگست کو  دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، میاں محمود الرشید پر نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر چلانے کا الزام ہے، میاں محمود الرشید پر جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور کو جلانے کا بھی الزام ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء  میاں محموالرشید کیخلاف تھانہ سرور روڈ ، تھانہ گلبرک اور تھانہ نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین  راشد کی   جوڈیشل ریمانڈ میں 31 اگست تک توسیع کر دی۔

عدالت نے پولیس کو چالان جلد جمع کروانے کی ہدایت کی،تھانہ سرور روڑ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر  کیخلاف  درج کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version