پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

Published

on

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور انسداد دہشتگری عدالت میں  پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگری عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور،سابق سینیٹر شبلی فرازعدالت پیش ہوئے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ شبلی فراز آپ کو چاہیئے تفتیش کے لیے؟

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ اب  تفتیش کی ضرورت نہیں رہی۔ اس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ایک ملزم کی چالان جمع ہونے سے پہلے بریت کی درخواست دائر ہوئی، بریت بھی ہوگئی،ایک کے لیے تفتیشی کہہ رہا کہ شواہد موجود نہیں ہے باقی کا کیا ہوگا۔

انسداد دہشتگری عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version