Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت دے دی

Published

on

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں، میرے پاس کھانے پر آئیں۔

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاوس میں صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، کے پی میں امن کی صورتِ حال بہتر نہیں ہے، مرکز سے کچھ چاہیے تو میں بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کو کہا ہے کہ مل کر وفاق سے عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑتے ہیں، اپنے صوبے کا مقدمہ بنائیں گے اور متعلقہ فورم پر بات کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بجلی، پانی،  گیس اور دیگر مقدمات وفاق کے سامنے رکھوں گا، چیزیں مل کر حل ہو سکتی ہیں، ہم جھگڑا نہیں چاہتے، جھگڑنے کے لیے یہ فورم نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ اپنی نااہلی اور کوتاہی کو لفظی جنگ سے نا چھپائیں، آپ فلمی ڈائیلاگ کا شوق پورا کریں لیکن عوام کو ڈلیور کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین