تازہ ترین
جعلی مینڈیٹ قبول نہیں، مزاحمت کریں گے، سندھ پنجاب بارڈر پر جی ڈی اے کا دھرنا
سندھ پنجاب سرحد پر جی ڈی اے کا مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف دھرنا جاری ہے، جی ڈی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی نے سابق صرر پر الزام لگایا کہ آصف علی زرداری نے ایسا کون سا کار نامہ کیا ہے کہ انھیں چوتھی مرتبہ سندھ دیا گیا ہے۔
لیاقت جتوئی نے کہا کہ یہ جعلی مینڈیٹ ہے ہم پوری طرح مزاحمت کریں گے،آصف زرداری سے کہتا ہوں آپ کی عیاشیاں ختم ہوگئیں،پیرپگارا سے کہتا ہوں سندھ کے لوگ آپ کے ساتھ ہیں،کتنا ظلم ہے لوگ بھی ہمارے مررہے ہیں،ایف آئی آر بھی ہم پر کٹ رہی ہے،سندھ کو حقوق دلانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،ہم پوری طرح مزاحمت کریں گے، یہ جعلی مینڈیٹ ہے اسے قبول نہیں کرتے۔
چیف الیکشن کمشنر پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے، سائرہ بانو
سائرہ بانو نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی،یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی،ہماری محبت کو کمزوری نہ سمجھا جائے،انہیں پہلے بھی کہا تھا سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں،جیالوں کو سمجھ نہیں آرہی وہ کب تک کھپیں گے،ہم نے 15 سال محبت کا اظہار کیا ہے،محبت کمزوری نہیں طاقت ہوتی ہے،چیف جسٹس سے کہتی ہوں یہاں کے لوگ اپنے حقوق کیلئے باہر نکل رہے ہیں،ہمیں اپنے حق کی جنگ خود لڑنی پڑے گی،یہاں جو نعرے لگ رہے ہیں وہ سوئے ہوئے لوگوں کو جگا دیں گے،الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کےٹاؤٹ بیٹھے ہوئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر پر غداری کامقدمہ چلنا چاہئے،نثار درانی نےسندھ کے عوام سے ظلم کیا،آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا سچ بولو،سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو،بلاول بھٹو سے کہتی ہوں آپ کی پارٹی کو سندھ میں 4 لوگوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے،سندھ میں سول سروس امتحان میں ایک،ایک کروڑ میں سیٹ بیچ دی گئی۔
سندھ پیپلز پارٹی کی جاگیر نہیں، راشد سومرو
احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا راشد سومرو نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کی جاگیر نہیں،پیپلز پارٹی والے بتائیں سندھ کا بجٹ کہاں خرچ ہوتا ہے،پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کا پیسہ الیکشن خریدنے میں لگایا،لاڑکانہ کا ایک حلقہ کھولیں بلاول بھٹو کو شکست ہوچکی ہے،پیپلز پارٹی کو چیلنج کرتا ہوں کہ زیادہ نہیں صرف 10 حلقے کھولیں،سندھ کے حقوق پر ہمیشہ ڈاکا مارا گیا،سندھ کے سوداگروں کے پاس آپ کی آواز براہ راست پہنچنی چاہئے،پیرپگارا اعلان کریں اسمبلی جاکر ان کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے،سندھ میں الیکشن فوری کالعدم قرار دیئے جائیں،اگر ان کا وزیراعلیٰ بن گیا تو حکومت نہیں چلنے دیں گے،جمعیت اور حروں کی تاریخ انقلاب کی تاریخ ہے۔
سندھ کے عوام حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں، ایاز لطیف پلیجو
ایازلطیف پلیجو نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے حروں نے بغاوت کی تھی،پیپلز پارٹی نے اپنے15 سالہ دور میں سندھ کے عوام کوکچھ نہیں دیا،پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام سے امید چھینی ہے،سندھ کے عوام اب اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں،سندھ کے اسکول اورکالجز کو تباہ کردیا گیا ہے،آپ نے سندھ کو گمنام ریلوے اسٹیشن بنا دیا ہے جہاں کوئی گاڑی نہیں رکتی،پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام سے امیدیں چھین لی ہیں،3صوبوں میں میرٹ ہے،سندھ میں میرٹ موجود نہیں،عوام نے لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوکر بتا دیا کہ سندھ تیار ہے،الیکشن کا ووٹ صرف کرسی یا اقتدار کیلئے نہیں ہوتا،ووٹ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے طاقت کا اختیار دیتا ہے،سندھ میں نوکریاں فروخت ہوتی ہیں،ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہوتا ہے۔
سندھ کو کالونی بنا دیا گیا، فہمیدہ مرزا
فہمیدہ مرزا نے دھرنےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،اب سندھ کے عوام خاموش نہیں رہیں گے،18ویں ترمیم کا مذاق بنا دیا گیا ہے،عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے،2018 میں سندھ کا سودا ہوا،آج بھی ہوا ہے،سندھ کو کالونی بنا دیا گیا،ہر بار سندھ کا سودا کردیا جاتا ہے،جب تک سندھ کے حقوق نہ دلا دیں چین سے نہیں بیٹھیں گے،یہ الیکشن دھاندلی نہیں بلکہ عوام کے حقوق پر ڈاکا تھا،الیکشن کے بعد ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں،سیاسی انتقام لیا جارہا ہے،پنجاب جاکر کہتے ہیں شیر خون چوس رہا ہے،سندھ میں کون خو چوس رہا ہے،ہر بار پیپلز پارٹی کو سندھ پلیٹ میں رکھ کر دے دیا جاتا ہے،اگرایسا مزید ہوا تو دما دم مست قلندر کرکے دکھائیں گے،دھاندلی کس نے کرائی،آج ہر بچے کی انگلیاں آپ کی طرف ہیں۔