پاکستان

جعلی نوٹ یا پرنٹنگ میں غلطی؟ کراچی کے نیشنل بینک کی برانچ میں بڑی مالیت کے نوٹوں کے بنڈل میں نامکمل پرنٹنگ والے نوٹوں کا انکشاف

Published

on

پانچ سو اور ایک ہزار کے کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ میں سنگین غلطی یا بینک میں ہیرا پھیری؟ کراچی میں نیشنل بینک ماڈل کالونی برانچ میں سٹیٹ بینک سے آنے والے کرنسی نوٹوں کے بنڈل میں ایسے نوٹ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کی صرف ایک سائیڈ پرنٹ ہے جبکہ دوسری سائیڈ سادہ یا صاف ہے۔

نیشنل بینک ماڈل کالونی کے برانچ منیجر کی مبینہ ویڈیو میں انکشاف ہوا کہ ہزار پانچ سو والے نئے کرنسی نوٹوں کے پیکٹ موصول ہوئے تھے، جن میں کئی پیکٹ صارفین کو دے دیے گئے تاہم ایک صارف کی جانب سے شکایت پر نوٹوں کے مزید بنڈل چیک کیے تو ہر گڈی میں دو نوٹ مس پرنٹ نکلے۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے اور وائرل ویڈیو شئیر کردی گئی ہے ۔۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version