کھیل
فخر زمان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد
آئی سی سی نے فخر زمان کو پلیئر آف دی منتھ نامزد کیا ہے،کیوی بیٹر مارک چیپمین اور سری لنکن اسپنر پرباتھ جے سوریا کو بھی پلئیر آف منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
فخرزمان نے گزشتہ ماہ میں بہترین کارگردگی دکھائی، انہوں نے ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں بنائیں اور تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
سری لنکن آف سپنر پرباتھ جے سوریا نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کیویز بلے باز مارک چیپمین نے پاکستان کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ ان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز 2-2 سے برابر کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔