کھیل

فخر زمان کی 63 گیندوں پر سنچری، 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے

Published

on

 اوپنر فخر زمان نے ہفتہ کو ورلڈ کپ میں پہلی سنچری اسکور کی جب پاکستان ورلڈ کپ میں رہنے کے لئے نیوزی لینڈ کے 401-6 کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش میں ہے۔

33 سالہ کھلاڑی نے آف اسپنر مچل سینٹنر کو چھکا مار کر اپنے 81ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اپنی 11ویں سنچری مکمل کی۔

زمان نے 63 گیندوں پر نو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی،زمان 106 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے کیونکہ 22ویں اوور میں بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے پر پاکستان نے 1-160 رنز تک پہنچا دیا۔

اس میچ سے پہلے پاکستان نے سات میچوں میں تین جیتے اور چار ہارے تھے۔زمان بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے آخری میچ میں واپس آئے،

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے رچن رویندرا کی تیسری ورلڈ کپ سنچری اور کپتان کین ولیمسن کے 95 رنز کے ساتھ 401-6 رنز بنائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version