پاکستان
پورا خاندان منشیات اسمگلر، 3 عورتیں، 6مرد پیٹ میں ہیروئن کیپسول چھپا کر بحرین جانے کی کوشش میں گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کی دو ملکی ہوائی اڈوں پر پے درپے کارروائیاں،بحرین جانے والے بین الاقوامی اسمگلر خاندان گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلیجنس کی اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل اور جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر کریک ڈاؤن عمل میں لایا گیا،جس کے دوران بحرین جانیوالا بین الاقوامی اسمگلر خاندانی گروہ گرفتار کرلیا گیا،مذکورہ کنبے میں ایک ہی خاندان کے 3 خواتین اور مردوں سمیت خاندان کے9 افراد گرفتار ہوئے،دوران حراست ملزمان نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کر لیا،گرفتار ملزمان کو ہسپتال منتقل کر کے کیپسولز برآمد کر لئےگئے،ملزمان سے مجموعی طور پر 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے،برآمدہ کیپسولز سے 3کلو 453 گرام ہیروئن اور 788 گرام آئس برآمد ہوئی،گرفتار افراد کا تعلق پشاور، مردان اور چارسدہ سے ہے،ملزمان قومی ائیرلائن کی پرواز نمبر PK-187 کے ذریعے بحرین کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ائیرپورٹ کراچی پر ایک اورکارروائی کی،جس کے دوران مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے،برآمدہ ہیروئن کا مجموعی وزن 1 کلو 170گرام ہے،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر موقع پر موجود سہولت کار مُلزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا،دونوں ملزمان کا تعلق منشیات فروش گروہ سے ہے،ملزمان منشیات غیر ممالک میں اسمگل کرتے تھے،لاہور کے رہائشی ملزمان پرواز نمبر EK-607 کے ذریعے چائنا کے لئے روانہ ہو رہے تھے،ملزمان کیخلاف انسددِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں