Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان نے رخ تبدیل کر لیا

Published

on

بحیرہ عرب میں سرکولیشن سے انتہائی تیزی سے طوفان میں تبدیل ہونے والے بیپار جوئے نے اپنا ٹریک تبدیل کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اس وقت کراچی کے جنوب میں 1120 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے،انتہائی شدت کے سمندری طوفان(very severe cyclone strom)نے اپنا ٹریک تھوڑا سا تبدیل کیا ہے،طوفان نے آہستہ آہستہ اپنا رخ شمال/ شمال مشرق کی سمت موڑدیا۔

طوفان کے مرکز اور گردونواح میں تندوتیز ہوائیں چل رہی ہیں،سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی بغور صورتحال کامشاہدہ کررہا ہے،اس حوالے سے مذید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین